روشنیوں کا شہر کراچی بھی حوا کی بیٹیوں کے لیے غیر محفوظ

, رابعہ زیادتی اور قتل کیس کے بعد سرجانی ٹاون سے مزید 2 بچیاں لا پتہ ہو گئیں

کراچی : :روشنیوں کا شہر کراچی بھی حوا کی بیٹیوں کے لیے غیر محفوظ ہو گیا۔ رابعہ زیادتی اور قتل کیس کے بعد سرجانی ٹاون سے مزید 2 بچیاں لا پتہ ہو گئیں۔بچیوں کی عمریں 12اور 13سال ہیں ۔تفصیلات کے مطابق روشنیوں کا شہر کراچی بھی حوا کی بیٹیوں کے لیے غیر محفوظ ہو گیا۔رابعہ زیادتی اور قتل کیس کے بعد سرجانی ٹاون سے مزید 2 بچیاں لا پتہ ہو گئیں۔بچیوں کی عمریں 12اور 13سال ہیں ۔
سرجانی ٹاون کی رہائشی بچیاں رابعہ اور صائمہ 15اپریل کو اپنے گھر سے پڑوسن کے گھر جانے کا کہہ کر نکلیں تھیں لیکن واپس نہ آئیں ۔بچیوں کے والدین کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے پڑوسن اور اسکے شوہر کو گرفتار کر لیا ہے۔یاد رہے کہ حال ہی میں رابعہ نامی کمسن بچی بھی اغوا کے بعد زیادتی کا شکار بنی اور بعد میں ملزمان نے اسے قتل کر کے لاش کچرا کنڈی میں پھینک دی تھی۔

تاریخ اشاعت : بدھ 18 اپریل 2018

Share On Whatsapp