کترینہ کیف فلم ’’اے بی سی ڈی- تھری‘‘ میں کام نہیں کر رہیں

ممبئی ۔ : بالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف فلم ’’اے بی سی ڈی تھری‘‘ میں ورون دھون کے مدمقابل نہیں ہوں گی ۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق ریمو ڈی سوزا نے ڈانس فلم ’’اے بی سی ڈی‘‘ اور ’’اے بی سی ڈی ٹو‘‘ کو تھری ڈی ورژن میں بنایا اور اب وہ فور ڈی اور آئی میکس ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے ’’اے بی سی ڈی تھری‘‘ بنائیں گے جس کے حوالے سے پہلے خبریں سامنے آرہی تھیں کہ فلم میں کترینہ کیف ورون دھون کے ساتھ جلوہ گر ہوں گے لیکن اب یہ خبریں آرہی ہیں کہ فلم میںکترینہ کیف ورون دھون کے مدمقابل نہیں ہوں گی۔

تاریخ اشاعت : بدھ 18 اپریل 2018

Share On Whatsapp