قومی ٹیم ساؤتھ ایشین سینئر جوڈو چمپئن شپ میں شرکت کیلئے (کل)نیپال روانہ ہوگی

اسلام آباد : قومی ٹیم ساؤتھ ایشین سینئر جوڈو چمپئن شپ میں شرکت کیلئے (کل) جمعرات19اپریل کو نیپال روانہ ہوگی۔ پاکستان جوڈو فیڈریشن (پی جے ایف) کے نائب صدر اور میڈیا ڈائریکٹر مسعود احمد خان نے بتایا کہ چمپئن شپ 19 سے 24 اپریل تک نیپال کے شہر کھٹمنڈو میں کھیلی جائے گی۔ ایونٹ کی تیاری کے لئے قومی کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آبادمیں جاری ہے۔ تربیتی کیمپ میں27مرد اور خواتین کھلاڑی تربیٹ حاصل کر رہے ہیں اور انہیں کوچ جدید اور اعلیٰ معیار کی تربیت دے رہے ہیں۔

تاریخ اشاعت : بدھ 18 اپریل 2018

Share On Whatsapp