I Will Also Not Select Fawad Alam In Test Team: Ramiz Raja

میں بھی فواد عالم کو ٹیسٹ سکواڈ میں منتخب نہیں کرتا:رمیز راجہ

لاہور : قومی ٹیم کے سابق کپتان اور مایہ ناز کمنٹیٹر رمیز راجہ نے فواد عالم کو دورہ آئرلینڈ اور انگلینڈ کے لیے منتخب نہ کرنے کے فیصلے کو درست قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر میں بھی چیف سلیکٹر ہوتا تو فواد عالم کو سکواڈ میں منتخب نہیں کرتا۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے رمیز راجہ نے کہا کہ میری رائے میں فواد عالم کی تکنیک میں مسئلہ ہے جس کے باعث انہیں اانگلینڈ میں سوئنگ ہوتی گیندوں پر مسئلے مسائل ہوتے۔
57 ٹیسٹ اور 198 ون ڈے میچوں میں قومی ٹیم کی نمائندگی کا اعزاز رکھنے والے سابق کپتان نے کہا کہ اگر میں بھی چیف سلیکٹر ہوتا تو شاید فواد عالم کو دوہ آئرلینڈ اور انگلینڈ کےلئے منتخب نہ کرتاکیوں میرے خیال میں فواد عالم برصغیر کی کنڈیشنز میں زیادہ بہتر بلے باز ہیں لیکن بیرون ملک انکی تکنیک شاید ان کا ساتھ نہ دے سکے۔ انہوں نے فواد عالم کو مثال دی کہ کئی کرکٹرز کو جلد ٹیم کی نمائندگی کا موقع نہیں ملتا لیکن وہ اپنی عمدہ کارکردگی سے ایک عمر کے بعد ٹیم میں جگہ بنا لیتے ہیں جس کی بڑی مثالیں مصباح الحق، آسٹریلیا کے سائمن کیٹچ اور مائیکل ہسی بھی ہیں۔

تاریخ اشاعت : بدھ 18 اپریل 2018

Share On Whatsapp