706 Runs Scored By Mir Cc In 50 Overs Match In Uae

ایک روزہ کرکٹ کی تاریخ میں ایک اننگ میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا ریکارڈ قائم کردیا گیا

دبئی : متحدہ عرب امارات میں ایک 50اوورز کے میچ کے دوران زیادہ رنز کا نیا ریکارڈ بن گیا ۔ متحدہ عرب امارات میں راشد علیم کرکٹ ٹورنامنٹ میں ینگ ٹیلنٹ کرکٹ اکیڈمی کی ٹیم نے ٹاس جیت کر میر کرکٹ کلب کو پہلے کھیلنے کی دعوت دی ، میر کرکٹ کلب کے اوپنر ز نے ٹیم کو 59رنز کا آغاز فراہم کیا جس کے بعد کاشف میر 30رنز بنا کر آﺅٹ ہوئے ، دوسرے اوپنر سید مقصود نے سنچری سکور کی اور 67گیندوں پر 121رنز بنا کر آﺅٹ ہوئے،ان کی اننگز میں 19چوکے اور6چھکے شامل تھے۔
عبد اللہ اظہر بھی صرف 42رنز بنا سکے جس کے بعد داﺅد اعجاز اور عثمان سعید نے چوتھی وکٹ کی شراکت میں 431رنز کا اضافہ کیا ، داﺅد اعجازمحض89گیندوں پر 18چوکوں اور21چھکوں کی مدد سے 257رنز بنا کر پوویلین لوٹے جبکہ عثمان سعید 89گیند وں پر 14چوکوں اور14چھکوں کی مددسے 200رنز بناکر ناقابل شکست رہے اور میر کرکٹ کلب نے مقررہ 50اوورز میں 706رنز کا ریکارڈ مجموعہ تشکیل دیا ۔پہاڑ جیسے ہدف کے تعاقب میں ینگ ٹیلنٹ کرکٹ اکیڈمی کی ٹیم محض29رنز پر ڈھیر ہوگئی اور یوںمیر کرکٹ کلب نے یہ مقابلہ 677رنز سے اپنے نام کرلیا ۔

تاریخ اشاعت : بدھ 18 اپریل 2018

706 Runs Scored By Mir Cc In 50 Overs Match In Uae
Share On Whatsapp