Two Arab Men Severely Burned In Sharjah Car Fire

شارجہ ، گاڑی میں آگ لگنے سے دو عرب شہری شدید زخمی

شارجہ : شارجہ کے المجاز کے علاقے میں منگل کو ایک کارمیں آگ لگنے سے دو عرب شہری شدید زخمی ہوگئے۔ مزید تفصیلات کے مطابق گاڑی شارجہ کے المجاز کے علاقے میں سٹاربکس کے مخالف سمت میں کھڑی تھی جس میں اچانک آگ بھڑک اٹھنے سے دو عرب شہری جن کا تعلق شام اور عراق سے تھا شدید زخمی ہو گئے تھے ۔ شارجہ سول دفاع ادارے کے مطابق انھیں حادثے سے متعلق صبح 11 بج کے 17 منٹ اطلاع دی گئی تھی جس پر سول دفاع کی ٹیم فائر فائٹرز ٹیم کے ساتھ دو منٹ کے اندر اندر جائے حادثہ پر پہنچی ۔
فائر فائٹرز ٹیم دس منٹ میں آگ بجانے میں کامیاب ہوئی اورآگ لگی ہوئی گاڑی کو پارکنگ میں کھڑی دوسری گاڑیوں سے دور کیا ۔ زخمیوں کو فوری طور پو القاسم اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں اُنکا علاج جاری ہے ۔ تاہم آگ لگنے کی وجوہات کا پتہ نہیں چل سکا ۔ پولیس نے آگ لگنے کی وجوہات کا پتہ لگانے کے لیے تحقیقاتی ٹیم تشکیل دے دی ہے ۔

تاریخ اشاعت : بدھ 18 اپریل 2018

Share On Whatsapp