
سعودی عرب میں پاکستانی شخص اپنی ساتھی خاتون کے ہمراہ گرفتار
جرم انتہائی شرمناک
ریاض : سعودی عرب میں ایک بنگلہ دیشی ملازمہ اور اسکے پاکستانی سہولت کار کو مقامی خاندان کے گھر سے نقدی اور زیورات چوری کر کے فرار ہونے والے کو گرفتار کر لیا گیا ہے ۔ عفیف کمشنری میں ایک سعودی شہری نے پولیس میں شکایت درج کرائی تھی کہ اسکی بنگلہ دیشی ملازمہ 70 ہزار ریال مالیت کے سونے کے زیورات اور 16 ہزار ریال چُرا کر فرار ہو گئی ہے ۔ جس پر پولیس نے فوری کاروائی کرکے بنگلہ دیشی ملازمہ اور اسکے پاکستانی سہولت کار کو گرفتار کر لیا ہے اور اسے پراسیکیوشن کے حوالے کر دیا ہے ۔ پولیس نے مقامی میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملازمہ سے نقدی اور زیورات برآمد کر لیے گئے ہیں۔
تاریخ اشاعت : بدھ 18 اپریل 2018