Niece Of Sarfaraz Ahmed Is Suffering From Liver Condition.

قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کی بھتیجی زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا

کراچی : قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے اپنی بھتیجی کے لیور ٹرانسپلاٹ کیلئے ڈونر کی تلاش کا پیغام سوشل میڈیا پر جاری کردیا ۔اپنے ٹویٹر اکاﺅنٹ پر پیغام میں سرفراز احمد نے اپنے بھائی شفیق احمد کی بیٹی کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ ” میری بھتیجی عائزہ اس وقت جگرکی ایک بیماری کا شکارہے اور اسے ایک ڈونر کی اشد ضرورت ہے،میں اپنی بھتیجی کی جانب سے بات کررہا ہوں جس کی اس بیماری کیخلاف جنگ ہمارے لیے مشعل راہ ہے،وہ پہلے ہی ایک سرجری کے عمل سے گزر چکی ہے اور اب اسے زندہ رہنے کیلئے ایک ڈونر کی ضرورت ہے“۔

تاریخ اشاعت : بدھ 18 اپریل 2018

Share On Whatsapp