It,s Do Or Die Situation For Baber Azam

بابراعظم کیلئے بھی ”کرو یا مرو “ کا وقت آگیا

لاہور : حالیہ برسوں میں پاکستان کی نماندگی کرنے والے بلے بازوں میں بابراعظم سب سے بہترین دکھائی دیتے ہیں جومحض دس ہفتوں کے دوران دو بار ٹی ٹونٹی بیٹنگ رینکنگ میں ٹاپ پوزیشن پاچکے ہیں جبکہ ون ڈے رینکنگ میں پانچ بہترین بلے بازوں میں شامل ہیں۔بابر اعظم کی محدود اوورزکے دونوں فارمیٹس میں کاکردگی کا تسلسل تو برقرار ہے تاہم حیران کن طورپر وہ ٹیسٹ فارمیٹ میں اچھی کارکردگی دکھانے میں ناکام رہے ہیں۔
گزشتہ ٹیسٹ کیلنڈرایئر کے دوراان چھ ٹیسٹ میچوں کی 12اننگزمیں بابر اعظم 16.72کی معمولی اوسط سے صرف 184رنزبناسکے ہیں جن میں صرف دوففٹیاں شامل ہیں ،5اننگزمیں تو وہ کوئی رن بنائے بغیر ہی آﺅٹ ہوگئے تھے ۔ 40 ون ڈے اننگزمیں 7سنچریاں بنانے والے بابراعظم اب تک کیریئرکے گیارہ ٹیسٹ میچوں کی 22اننگز میں سنچری سے محروم ہیں اور دورہ آئرلینڈ اور انگلینڈ ان کے ٹیسٹ کیریئر کے حوالے سے انتہائی اہم ہے۔یاد رہے کہ بابر اعظم کا فرسٹ کلاس ریکارڈ بھی زیاد ہ اچھا نہیں ہے اور 23سالہ بلے باز اب تک40فرسٹ کلاس میچز میں 34.29کی اوسط سے 2092رنز سکور کرسکے ہیں جن میں صرف 2سنچریاں اور14نصف سنچریاں شامل ہیں۔

تاریخ اشاعت : بدھ 18 اپریل 2018

Share On Whatsapp