حکومت نے 250 سے زائد جعلی اور کرپٹ ججز کو گھر بھیج دیا

کانگو کے صدر جوزف کابیلا نے 200 سے زائد مجسٹریٹس کو قوائد و ضابط کی خلاف ورزی پر فارغ کرنے کی منظوری دے دی ہے، عدلیہ میں پیسہ بنانے والوں کی اب کوئی گنجائش نہیں ہے جن لوگوں کے خلاف کارروائی کی گئی وہ عدلیہ میں ایڈونچر کے قائل تھے اور قانون کی باقاعدہ ڈگری حاصل کیے بغیر مجسٹریٹ بنے اور من پسند فیصلے کی مد میں خطیر رقم وصول کیں،وزیر انصاف

کنشاسا : کانگو کی حکومت نے 250 سے زائد مجسٹریٹس کو کرپشن میں ملوث ہونے اور قانون کی جعلی ڈگری رکھنے کے الزام میں معطل اور فروغ کردیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق کانگو کے وزیر انصاف ایلکس تھمبو نے مقامی ٹی وی پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صدر جوزف کابیلا نے 200 سے زائد مجسٹریٹس کو قوائد و ضابط کی خلاف ورزی پر فارغ کرنے کی منظوری دے دی ہے۔اس حوالے سے میڈیا رپورٹس میں کہا گیا کہ کل 256 میں سے بیشتر کو معطل اور بعض کو فارغ کردیا گیا تاہم دو میں سے ایک مجسٹریٹ نے استعفی دے دیا جبکہ دوسرے کو ریٹارئرڈ کردیا گیا۔
کانگو میں تقریبا 4 ہزار مجسریٹس موجود ہیں۔وزیر انصاف نے کہا کہ عدلیہ میں پیسہ بنانے والوں کی اب کوئی گنجائش نہیں ہے، جن لوگوں کے خلاف کارروائی کی گئی وہ عدلیہ میں ایڈونچر کے قائل تھے اور قانون کی باقاعدہ ڈگری حاصل کیے بغیر مجسٹریٹ بنے اور من پسند فیصلے کی مد میں خطیر رقم وصول کیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم جانتے ہیں کہ بعض مجسٹریٹ بچ نکلے ہیں تاہم واضح رہے کہ ایسا قانون متعارف کرایا جائے گا جس سے مخلص اور ایماندار مجسٹریٹ کی حوصلہ افزائی ہو گی۔
واضح رہے کہ 2009 میں کانگو کے صدر نے 96 ججز کو کرپشن کے الزام میں برطرف کردیا تھا۔ایلکس تھمبو نے جعلساز مجسٹریٹس عدالتی نظام کی سست روی کی وجہ تھے جبکہ گرفتار اور زیر حراست مجسٹریٹ کو خبردار کیا جارہا ہیکہ وہ اپنے اثاثے ظاہر کردیں۔

تاریخ اشاعت : منگل 17 اپریل 2018

Share On Whatsapp