فرانس کا شام کے صدر بشار الاسد سے اپنا سِول اعزاز لیجن آف آنر واپس لینے کا فیصلہ

پیرس ۔ : فرانس نے شام کے صدر بشار الاسد سے اپنا سِول اعزاز لیجن آف آنر واپس لینے کا فیصلہ کیا ہے۔فرانسیسی ذرائع ابلاغ کے مطابق مذکورہ اعزاز فرانس کا ایک اہم ترین ایوارڈ شمار کیا جاتا ہے۔فرانسیسی صدارتی دفتر کے مطابق بشارالاسد سے یہ اعزاز واپس لینے کا فیصلہ تادیبی کارروائی کے طور پر کیا گیا ہے۔بشار الاسد نے 2001ء میں ایلیزے پیلس میں منعقد ایک تقریب میں فرانس کے سابق صدر یاک شیراک سے لیجن آف آنرکا اعزاز وصول کیا تھا۔
بشار کو مذکورہ اعزاز سے محروم کرنے کا اقدام گزشتہ ہفتہ کو فرانس کی اٴْن میزائل حملوں میں شرکت کے چند روز بعد سامنے آیا ہے جن میں شام کے عسکری اہداف کو نشانہ بنایا گیا۔ یہ کارروائی رواں ماہ غوطہ مشرقی شہر دوما میں ہونے والے مبینہ کیمیائی ہتھیاروں کے حملے پر گئی تھی۔

تاریخ اشاعت : منگل 17 اپریل 2018

Share On Whatsapp