مسلح بچی اور خمینی کی تصویرزیر گردش ، ایرانیوں نے اپنا دشمن پہچان لیا

بچی کے ہاتھ میں کلاشنکوف اورسینے پر خمینی کی تصویرچسپاں،مطلب دشمن یہاں ہے،سوشل میڈیا صارفین

تہران : سوشل میڈیا پر بعض ایرانی حلقوں کی جانب سے ایک ننھی بچی کی تصویر گردش میں آئی ہے جس میں وہ کلاشنکوف پر ہاتھ رکھ کر کھڑی ہے جب کہ بچی کے سینے پر خمینی کی تصویر چسپاں ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق یہ تصویر فارسی کے ہیش ٹیگ دشمن ما ہمینجاست(ہمارا دشمن یہاں ہی) کے تحت پوسٹ کی گئی ہے۔یہ ہیش ٹیگ گزشتہ دو روز کے دوران کافی سرگرم رہا ہے۔ اس کے ضمن میں کئی وڈیوز جاری کی گئی ہیں۔
تاہم مذکورہ بچی کی تصویر اپنے اندر ایک بھرپور پیغام رکھتی ہے اور نظریات کے اٴْن بادلوں کو پوری طرح بیان کر رہی جو ایرانی معاشرے کے ایک فعال حصے پر مسلط کیے گئے ۔بچی کی تصویر پر تبصرہ کرتے ہوئے ایک ٹوئیٹ میں کہا گیا کہ ہمارا دشمن یہاں ہے ایک بچی کے دل پر جو نہیں جانتی کہ اس نے ہاتھ میں کیا تھاما ہوا ہے اور اس کا دل کس وحشی ( ایران کے بانی خمینی کی جانب اشارہ) کی تصویر کے نیچے دھڑک رہا ہے۔

تاریخ اشاعت : منگل 17 اپریل 2018

Share On Whatsapp