Saudi Arabia Arrested  Two Foreigners For Selling Mobile Phones

سعودی عرب میں موبائل فون بیچنے پر دو غیر ملکی گرفتار

ریاض : سعودی وزارت محنت و سماجی بہبود نے تحقیقات کے دوران دو غیر ملکیوں کوگاڑی میں موبائل فون بیچنے پر گرفتار کر لیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق چونکہ سعودی عرب نے موبائل دکانوں میں بھی سعودائزیشن کا اعلان کر دیا گیا ہے ، جسکی وجہ سے یہ غیر ملکی گاڑی میں موبائل فون بیچ رہے تھے ۔ اس کے علاوہ وزارت محنت و سماجی بہبود کے اہلکاروں نے فیلڈ فورس کے تعاون و اشتراک سے 260 دکانوں پر چھاپے مارے ہیں۔وزارت محنت و سماجی بہبود کے نے مقامی میڈیا سے بات کرتے ہوئے تارکین وطن کو مخاطب کرتے ہوئے ان سے درخواست کی ہے کہ سعودی قوانین کی پاسداری کریں اس میں انکی اور ریاست دونوں کی بھلائی ہے۔

تاریخ اشاعت : بدھ 18 اپریل 2018

Share On Whatsapp