ساتش کوشک نے 25 سال بعد فلم پروڈیوسر بونی کپور سے معافی مانگ لی

ممبئی ۔ : بالی وڈ ہدایتکار ستیش کوشک نے فلم ’’روپ کی رانی چوروں کا راجا‘‘ کی ناکامی کی 25 سال بعد فلم پروڈیوسر بونی کپور سے معافی مانگ لی۔بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق ہدایتکارستیش کوشک نے 1993ء میںفلم ’’روپ کی رانی چوروں کا راجا‘‘ سے بطور ہدایتکار کام شروع کیا ، بھاری بجٹ سے بننے والی فلم باکس آفس پر توقعات کے مطابق بزنس کرنے میں ناکام ہوئی جس پر ستیش نے فلم کے 25سال بعد پروڈیوسر بونی کپور سے معافی مانگ لی۔ہدایتکار نے فلم کے 25سال مکمل ہونے پر فلم کا ایک پوسٹر بھی جاری کیا ہے۔ فلم کی کاسٹ میںآنجہانی اداکارہ سری دیوی، انیل کپور، انوپم کھیراورجیکی شروف تھے۔

تاریخ اشاعت : منگل 17 اپریل 2018

Share On Whatsapp