کافی ساز کمپنی اسٹاربکس کے متعصبانہ اقدام کے خلاف امریکی شہر فلاڈلفیا میں احتجاج

واشنگٹن ۔ : امریکا میں سیاہ فاموں کے خلاف نفرت آمیز واقعات میں ایک اور کا اضافہ ہو گیا ہے۔ ترک خبررساں ادارے کے مطابق دنیا کی مشہور کافی ساز کمپنی اسٹار بکس نے کافی طلب کرنے کے بدلے 2 سیاہ فاموں کو زبردستی دوکان میں گھسنے کے نام نہاد جواز پر پولیس کے حوالے کر دیا۔ کمپنی کے صدر کیون جانسن نے بتایا کہ یہ ناخوشگوار واقعہ فلاڈلفیا شہر میں پیش آیا جس پر میں معذرت خواہ ہوں۔ جانسن نے کہا کہ یہ واقعہ ہماری کمپنی کی پالیسی کے خلاف ہے جس سے ہماری ساکھ بھی متاثر ہو ئی ہے۔متعدد افراد نے اس واقعے کے بعد کمپنی کے خلاف احتجاج کیا اور نسل پرستی کی مذمت کی۔

تاریخ اشاعت : منگل 17 اپریل 2018

Share On Whatsapp