جاپانی ماڈل نے اردو زبان میں کشمیریوں کے حق میں آواز بلند کر دی، پاکستان زندہ باد کا نعرہ بھی لگایا؛ ویڈیو وائرل

لاہور : کشمیر میں بھارتی فورسز کی جانب سے ڈھائے جانے والے مظالم کے خلاف دنیا بھر سے آوازیں بلند کی جاتی ہیں۔اور اب جاپان کی معروف ماڈل نے بھی کشمیریوں کے حق میں اپنی آواز بلند کر دی ہے۔معروف جاپانی ماڈل اور فیشن انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی اینامورا سکائی کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ اردو زبان میں کہتی ہے کہ کشمیر کے بھائی اور بہنوں جاپان کے عوام آپ کے ساتھ ہیں۔جس کے بعد ماڈل اینامورا سکائی نے پاکستان زندہ باد کا نعرہ بھی لگایا۔یہ ویڈیو آپ بھی ملاحظہ کیجئے:

تاریخ اشاعت : منگل 17 اپریل 2018

Share On Whatsapp