پہلی پاکستان ٹیبل ٹینس سپر لیگ اسلام آباد کمانڈر نے جیت لی

اسلام آباد ۔ : پاکستان ٹیبل ٹینس فیڈریشن کے زیراہتمام پہلی پاکستان ٹیبل ٹینس سپر لیگ اسلام آباد کمانڈر نے جیت لی جبکہ کراچی کرارینے دوسری پوزیشن حاصل کی، اس موقع پر پاکستان سپورٹس بورڈ کے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل منصور احمد مہمان خصوصی تھے جہنوں نے لیگ میں کامیابی حاصل کرنے والی اسلام آباد کمانڈر ٹیم کو ونر ٹرافی کے ساتھ ساتھ دو لاکھ روپے اور دوسری پوزیشن حاصل کرنے والی کراچی کرارے ٹیم کورنر اپ ٹرافی کے ساتھ ایک لاکھ نقد کیش ایواڈ دیا گیا، اس موقع پر ڈپٹی میئر اسلام آباد سید ذیشان علی نقوی، پاکستان ٹیبل ٹینس فیڈریشن کے صدر خواجہ حسن ودود، سیکرٹری جنرل کفایت اللہ خان، آرگنائزنگ سیکرٹری شاہد بلوچ، خیبر پختونخوا سپورٹس رائٹر ز ایسوسی ایشن کے سابق صدر نادر خواجہ، اسلام آباد چیمبر پاکستان آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سنیئر نائب صدر نویداحمد ملک، چیئرمین سپورٹس کمیٹی کے چیئرمین ناصر محمود چوہدری، اسلام آباد نیٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر کرنل(ر) غلام مرتضی شاہ کے علاوہ شائقین کی کثیر تعداد بھی موجود تھی فائنل میچ اسلام آباد کمانڈر اور کراچی کرارے کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا،جس میں اسلام آباد کمانڈر نے کراچی کرارے کو 3-2 سے شکست دے کر کامیابی حاصل کی۔
فائنل سے قبل سیمی فائنل مقابلے منعقد ہوئے،پہلے سیمی فائنل میچ اسلام آباد کمانڈر اور لاہور استاد کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا، جس میں اسلام آباد کمانڈر کی ٹیم نے 3-2 سے شکست دے کر فائنل کے لئے کوالیفائی کیا جبکہ دوسرے سیمی فائنل میں کراچی کرارے نے راول جگنی کو 3-2 سے ہرا کر فائنل کے لئے کوالیفائی کیا،لیگ میں ملک بھر سے سو سے زائد مرد اور خواتین پروفیشنل کھلاڑیوں نے آٹھ مختلف ٹیموں میں حصہ لیا ان ٹیموں میں کراچی کرارے، لاہور استاد، اسلام آباد کمانڈر، فیصل آباد، شیردل، راول جگنی، ملتان صوفیان، پشاور دلاور اور کوئٹہ ڈیفنڈر شامل تھیں۔

تاریخ اشاعت : منگل 17 اپریل 2018

Share On Whatsapp