الیکشن کمیشن چنیوٹ ، جھنگ،ننکانہ صاحب اور فیصل آباد کی نئی انتخابی حلقہ بندیوں کے خلاف اعتراضات پر فیصلہ (کل)سنائے گا

اسلام آباد ۔ : الیکشن کمیشن نے پشاور اور گجرات کی نئی انتخابی حلقہ بندیوں پر اعتراضات پر محفوظ کئے گئے فیصلے منگل کو سنا دیئے، چنیوٹ ، جھنگ،ننکانہ صاحب اور فیصل آباد کی نئی انتخابی حلقہ بندیوں پر اعتراضات پر محفوظ کئے گئے فیصلے (آج) بدھ کو سنائے جائیں گے۔ منگل کو الیکشن کمیشن میں کمیشن کے ممبر الطاف ابراہیم کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے شیخوپورہ، جھنگ، بہاولپور اور ننکانہ صاحب کے اضلاع کی ابتدائی حلقہ بندیوں پر اعتراضات کی سماعت کی ،چنیوٹ ، جھنگ،ننکانہ صاحب اور فیصل آباد کی نئی انتخابی حلقہ بندیوں پر اعتراضات پر محفوظ کئے گئے فیصلے (کل) بدھ کو سنائے جائیں گے جبکہ شیخوپورہ اور بہاولپور اضلاع کے فیصلے جمعرات کو سنائے جائیں گے۔

تاریخ اشاعت : منگل 17 اپریل 2018

Share On Whatsapp