ْوفاق اور صوبوں میں باکردار لوگوں پر مشتمل نگراں حکومتیں بنائی جائیں،علامہ خادم حسین رضوی

, ضمنی انتخابات میں سب کچھ برداشت کیا اب ایسا ہواتو بھرپور مزاحمت کریں گے،صوبائی عہدے داروں سے خطاب

کراچی : تحریک لبیک یا رسول اللہا پاکستان کے امیر علامہ خادم حسین رضوی نے کہا ہے کہ پاکستان میں نیک با کردار ،غیر جانبدار اور اچھی شہرت رکھنے والوں کی کمی نہیں ہے،وفاق اور صوبوں میں غیر متنازعہ اور بل قبول لوگوں پر مشتمل نگران حکومتیں بنائی جائیں ۔گذشتہ انتخابات کی طرح باری والوں نے اپنے لوگوں پر مشتمل نگراں حکومتیں قائم کیں، تو یہ قبل از انتخابات دھاندلی کیجانب پہلا قدم تصور ہوگا وہ منگل کی دوپہر لاہور سے بیک وقت سندھ، خیبرپختوانخواہ، پنچاب کے صوبائی عہدے دارروں سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کررہے تھے،علامہ خادم حسین رضوی نے چیف الیکشن کمشنر کیجانب سے وفاق اور صوبوں میں نئی بھرتیوں ،تبادلوں اور تقرریوں پر پابندی کا اقدام پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ چیف الیکشن کمیشن اپنے حکم پر عمل درآمد کیلئے مانیٹرنگ کا میکنزم بھی بنائیں اطلاعات یہ ہیں کہ اب بھی گذشتہ تاریخوں میں من پسند افسران کی تقرریاں اور تبادلے انتخابات میں کامیابی کیلئے کیئے جارہے ہیں،تحریک لبیک نے ضمنی انتخابات میں تمام تر انتخابی بے قائد گیوں اور دھاندلیوں کے باوجود کوئی شکوہ نہیں کیا لیکن عام انتخابات میں ضمنی انتخابات والا عمل دہرایا گیا تو تحریک لبیک یارسول اللہ ا دھاندلی والے انتخابات کے خلاف بھر پور مزاحمت کرے گی،علامہ خادم حسین رضوی نے اپنی جماعت کے صوبائی عہدے داروں کو ہدایت کی کہ انتخابی سیل کو متحرک اور فعال بنایا جائے انتخابی سیل کے کارکنوں کی بھر پور تربیت کے علاوہ پولنگ اسٹیشن کے اندر اور باہر کی ذمہ داریوں سے انہیں آگاہ کریں خواتین کے علیحدہ انتخابی سیل بنائے جائیں،انتخابی فہرستوں اور حلقہ بندیوں کے امور کو باریک بینی سے دیکھا جائے اور جہاں بھی انتخابی فہرستوں اور حلقہ بندیوں میں کوئی اعتراض ہے تو انتخابی سیل کے ذریعے تحریری طور پر الیکشن کمیشن سے فوری رجوع کیاجائے اور تمام صوبے ایک ماہ میں اپنا اپنا صوبائی پارلیمانی بورڈ تشکیل دے کر اس کی مرکز سے منظوری حاصل کرلیں انشاء اللہ جلد ہی بلوچستان کی بھی تنظیم کا باقاعدہ اعلان کردیا جائے گا،اس موقع پر مفتی غلام غوث بغدادی نے سندھ کی رپورٹ پیش کرتے ہوئے بتایا کہ صوبے بھر کے صوبائی حلقوں کی بنیاد پر انتخابی سیل قائم کردیئے ہیں،جنکی تنظیم بلاک کی سطح تک کرنے کا عمل جاری ہے۔
اور سندھ میں صوبائی پارلیمانی بورڈ کی تشکیل کیلئے مشاورتی عمل کا آغاز کردیاگیا ہے،جبکہ تحریک کے کارکنوں کو مقامی سطح پر سماجی سیاسی عمل کیلئے روڈ میپ بھی دیا گیا ہے،انشاء اللہ شعبان اور رمضان کے مقدس مہینوں میں اس پر بھرپور عمل کیا جائے گا۔

تاریخ اشاعت : منگل 17 اپریل 2018

Share On Whatsapp