دنیا کے متعدد ممالک میں ٹوئٹر سروس معطل رہی

اسلام آباد : پاکستان سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر کی سروس معطل رہی ۔برطانوی نشریاتی ادارے ’نیوز ویک‘ نے اپنی خبر میں کئی صارفین کی جانب سے کی جانے والی پوسٹس کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ کی سروس متعدد ممالک میں معطل رہی۔پاکستان میں صارفین نے جیسے ہی شام کے 7 بجے کے بعد ٹوئٹر چلانے کی کوشش کی تو کمپنی کی جانب سے صارفین کو پیغام موصول ہوا کہ تکنیکی وجوہات کی بناء پر ویب سائٹ کی سروس معطل ہے۔
فوری طور پر اس بات کا پتہ نہیں لگایا جاسکا کہ ٹوئٹر کی سروس دنیا کے کتنے ممالک میں کتنی دیر تک معطل رہی۔ٹیکنالوجی نشریاتی ادارے ’سی نیٹ‘ نے بتایا کہ ٹوئٹر کی سروس 17 اپریل کو متعدد ممالک میں معطل رہی۔سی نیٹ نے اپنی خبر میں صارفین کی پوسٹس کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ درجنوں صارفین نے سماجی ویب سائٹ کی سروس معطل ہونے کے حوالے سے پوسٹس کیں۔

تاریخ اشاعت : منگل 17 اپریل 2018

Share On Whatsapp