بجلی لوڈشیڈ نگ کے خاتمے کا دعویٰ کر نیوالوںنے بجلی کی لوڈشیڈ نگ کا عوام کو تحفہ دیدیا ہے‘اعجا زچوہدری

, حکمرانوں کو چاہیے کہ وہ قوم سے عام انتخابات میں کیے جانیوالے وعدے پورے نہ کر نے پر قوم سے معافی مانگیں‘کارکنان سے خطاب

لاہور : تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اعجاز احمد چوہدری نے کہا کہ29اپریل کا جلسہ تاریخی ہوگا ، جلسہ میں عوام کا سمندر شریک ہوگا ، جلسہ میں عمران خان آئندہ اپنی آنے والی حکومت کی پہلی100دنوں کے پروگرام کا اعلان کریں گے ، 29اپریل کے جلسے کے حوالے سے این اے 133کی تمام یونین کونسل میں کارنر میٹنگ منعقد کی جائے گی ۔وہ گزشتہ روز حلقہ این اے 133پی پی 165کی یوسی 228میں پارٹی رہنما عرفان عباسی اور انیس میر کی رہائش گاہ پر آزاد کونسلر محمد افضل کی شمولیت کے موقع پر کارکنان سے خطاب کررہے تھے ، اس موقع پر ڈاکٹر عاطف الدین ، رانا قیصر رضا، سرفراز مئیو ، عبدالکریم کلواڑ ،ملک سرور، ملک امین ، عابد حسین ، رائو رضوان، سعید مغل موجود تھے ۔
انہوں نے کہا کہ بجلی لوڈشیڈ نگ کے خاتمے کا دعویٰ کر نیوالوںنے بجلی کی لوڈشیڈ نگ کا عوام کو تحفہ دیدیا ہے (ن) لیگ نے قوم کو چند ماہ میں بجلی کی لوڈشیڈ نگ سے نجات دلانے کا وعدہ کیا مگر آج بجلی کی لوڈشیڈ نگ میں بھی اضافہ ہو رہا ہے ، اور اوور بلنگ بھی کی جا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کو چاہیے کہ وہ قوم سے نئے وعدے کر نے کی بجائے عام انتخابات میں کیے جانیوالے وعدے پورے نہ کر نے پر قوم سے معافی مانگیںکیونکہ وقت نے ثابت کر دیا ہے کہ حکمران عوام کو مسائل سے نجات دلانے کی صلاحیت نہیں رکھتے ن لیگ کی حکومت ہر محاذ پر ناکام ہوچکی ہے۔
انہوں نے کہا کہ موجود ہ حکومت آئی ایم ایف کی پالیسیوں پر عمل پیرا ہے ، پاکستانی قوم حکمرانو ں نے آئی ایم ایف کے آگے گروی رکھ دیا ہے ، ڈالروں کے پیجاری اور آئی ایم ایف کے غلا م حکمران قوم کو اصل حقائق بتانے کی بجائے جعلی اشتہاروں اور کا غذی منصوبو ں کے ذریعے بیوقو ف بنا رہے ہیں جبکہ زمینی حقائق اس کے برعکس ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ قرض لینے کے باوجود لوڈشیڈ نگ ، مہنگائی ، بیروز گاری ، صحت تعلیم سمیت دیگر مسائل میں دن بدن اضافہ ہو رہا ہے ، جن حکمرانو ں کا ایجنڈا اقتدار اور طاقت کا اصول ہو ایسے حکمرانو ں سے عوام کو کسی خیر کی توقع نہیں۔

تاریخ اشاعت : منگل 17 اپریل 2018

Share On Whatsapp