وزیراعلیٰ شہبازشریف کا راولپنڈی کے رہائشی 15سالہ دلاور نفیس کے علاج کیلئے ایکسپریس نیوز پر نشر ہونیوالی خبر کا نوٹس

, دلاور کے علاج معالجہ کے اخراجات پنجاب حکومت برداشت کریگی‘شہبازشریف،دلاور کا علاج راولپنڈی انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں شروع کر دیا گیاہے

لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے راولپنڈی کے علاقے بنی کے رہائشی 15سالہ دلاور نفیس کے علاج کے لئے ایکسپریس نیوزچینل پر نشر ہونے والی خبر کا نوٹس لیتے ہوئے فوری طو رپر ضروری ہدایات جا ری کر دی ہیں -وزیراعلی نے کہاکہ پنجاب حکومت 15سالہ دلاور کے علاج معالجہ کے اخراجات برداشت کرے گی-وزیراعلی کی ہدایت پر وزیراعلی آفس کے ایڈیشنل سیکرٹری حاجی نواز ملک نے دلاور کے والد سے رابطہ کیاہی-وزیراعلی کی ہدایت پر 15سالہ دلاور کا علاج راولپنڈی انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں شروع کر دیا گیا ہے۔

تاریخ اشاعت : منگل 17 اپریل 2018

Share On Whatsapp