
شارجہ پولیس کے غیر ملکی ملازمین کی تنخواہوں کے حوالے سے اہم اعلان کردیا گیا
شارجہ : شارجہ پولیس کےغیر ملکی ملازمین کی تنخواہوں میں رواں سال کے اختتام پر جنوری سے تنخواہوں میں 10 فیصد اضافے کا اعلان کر دیا گیا ہے ۔ یہ اعلان اتوار کے روز سپریم کونسل کے رکن اورشارجہ کے حکمران ڈاکٹر شیخ سلطان بن محمد الاقاسمی کا فرمان جاری ہونے کے بعد کیا گیا ہے۔ اس سے قبل شارجہ کے حکمران نے ہفتے کے روز غیر ملکی ملازمین کی تنخواہوں میں جنوری 2018 سے اضافے کے لیے 600 ملین درہم مختص کرنے کا اعلان بھی جاری کیا تھا ۔ شارجہ پولیس کے ملازمین نے شارجہ کے حکمران کے اِس سخاوت سے بھرے فیصلے پر اُنکا شکریہ ادا کیا ۔
تاریخ اشاعت : منگل 17 اپریل 2018