صوبائی وزیرسعید غنی کی موجودگی ایم کیو ایم پی ایس پی ضلع غربی کے ذمہ داروں اور کارکنان کا پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان

, بعض جماعتوں نے ہمیں قومیتوں میں تقسیم کیا،ماضی میں موت کے ڈر سے لوگ کہیں اور نہیں جاتے تھے، اب گرفتاریوں کے خوف سے نہیں جارہے ، سعید غنی

کراچی : پیپلزپارٹی کراچی کے صدر اورصوبائی وزیرسعید غنی کی موجودگی ایم کیو ایم پی ایس پی ضلع غربی کے ذمہ داروں اور کارکنان نے پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا ہے جن میں بلدیاتی نمائندے بھی شامل ہیں۔سعید غنی کا کہنا ہے کہ انتخابات سے قبل پانی بجلی اورنکاسی آب کے مسائل پیدا کرنا ایم کیو ایم کا وطیرہ ہے ،متحدہ کو جن علاقوں میں اپنی گرفت کمزوردکھائی دیتی ہے ان علاقوں میں بنیادی سہولتوں کا بحران پیدا کیاجاتا ہے کے ایم سی ،واٹر بورڈ میں ایم کیوایم کے لوگ بھرتی ہیں اوروہ کام نہیں کرتے ۔
انہوں نے کہاکہ ایم کیو ایم نے شہرمیں جوبینرلگائے ہیں متحدہ کواس کا جواب دینا چاہیئے۔ وہ پیپلزپارٹی میڈیا سیل میں پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے۔ اس موقع پرضلع عربی سے بڑی تعداد میں مختلف سیاسی جماعتوں کے ورکرز نے پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔ صوبائی وزیرسعید غنی نے کہاکہ پی ایس پی اور متحدہ کے لوگ آج پیپلز پارٹی میں شامل ہورہے ہیں جے یو آئی ف اور پی ٹی آئی سے بھی ورکر پیپلز پارٹی میں شامل ہوئے ہیں انہوں نے کہاکہ ماضی میں بعض جماعتوں نے ہمیں قومیتوں میں تقسیم کیا،ماضی میں موت کے ڈر سے لوگ کہیں اور نہیں جاتے تھے، اب گرفتاریوں کے خوف سے نہیں جارہے ہیں انہوں نے کہاکہ ماضی کی غلطیوں کو بھلایا جائے گا،پارٹی میں شامل ہونے والوں کو خوش آمدید کہتا ہوں ان کی شمولیت سے پیپلز پارٹی کی ضلع غربی میں اچھی پوزیشن ہوگی۔
انہوں نے کہاکہ آئندہ انتخابات میں کراچی سے پیپلز پارٹی ایک مضبوط سیاسی قوت بن کرسامنے آئے گی ۔ماضی میں منتخب جماعت نے شہر میں جو نفرتیں پھیلائیں ہیں ان نفرتوں کو ختم کرینگے اورکراچی کا جو مقام ہے اسے وہ مقام دلائیں گے ۔ انہوں نے کہاکہ زرداری صاحب کی قیادت میں کراچی کیلیے جدوجھد کریں گے ایم کیو ایم کو جتنا ایم کیوایم کے دوست جانتے ہیں اتنا ہی میں بھی جانتا ہوں انتخابات سے قبل مختلف مسائل کی آڑمیں بحرانی کیفیت پیدا کرنا ان کا پرانا حربہ ہے پانی اور سیوریج کے مسائل پیدا کیے جاتے ہیں انہوں نے کہاکہ کراچی میں بینر لگانے والے متحدہ سے پوچھیں کہ کیوں بلدیاتی ادارے برباد کیے انہوں نے کہاکہ پیپلز پارٹی ایس ایس جی سی کے خلاف عوام کے ساتھ مل کر احتجاج کرے گی ،پیپلز پارٹی کے الیکٹرک کی نجکاری کے خلاف تھی متحدہ اس عمل میں پیش پیش تھی۔
سعید غنی نے کہاکہ پی ایس پی اور ایم کیوایم کے لوگ مخبریاں کرتے ہیں اورجھوٹے الزامات لگواکر لوگوں کو گرفتار کروا دیتے ہیں۔

تاریخ اشاعت : منگل 17 اپریل 2018

Share On Whatsapp