ْلاہور ،کیبل آپریٹرز کا لائسنس منسوخ کئے جانے کیخلاف پیمرا آفس کے باہر احتجاجی مظاہرہ

, منسوخ کئے جانے والے کیبل آپریٹرز کے لائسنس بحال کئے جائیں،مظاہرین کا خطاب

لاہور : پیمرا کی جانب سے کیبل آپریٹرز کے لائسنس منسوخ کئے جانے کیخلاف کیبل آپریٹوں کی کثیر تعداد نے پیمرا آفس کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا آل پاکستان کیبل آپریٹرز ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل چوہدری شوکت کی قیادت میں ہونے والے اس مظاہرے کے شرکاء نے ہاتھوں میں بینرز و پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر ان کے مختلف مطالبات درج تھے مظاہرین نے برج کالونی لاہور کینٹ میں پیمرا کیخلاف شدید نعرے بازی کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ منسوخ کئے جانے والے کیبل آپریٹرز کے لائسنس بحال کئے جائیں ان کا کہنا تھا کہ پیمرا کیبل آپریٹروں کے لائسنس منسوخ کر کے کیبل آپریٹروں کا معاشی قتل کر رہا ہے ان کا احتجاج لائسنس منسوخ نہ کئے جانے کی یقین دہانی تک جاری رہے گا مظارہین کا یہ بھی کہنا تھا کہ پیمرا کیبل آپریٹرز کے لائسنس غیر قانونی طور پر منسوخ کر رہا ہے جو کیبل آپریٹروں کے ساتھ زیادتی ہے تاہم دوسری طرف پیمرا پنجاب کی ذمہ دارافسر عائشہ منظور وٹو کا کہنا ہے کہ پیمرا کے لاہور آفس سے کیبل آپریٹروں کیخلاف کسی قسم کی کارروائی نہیں کی جا ئیگی انہوں نے کہا کہ کیبل آپریٹروں کو چاہئے کہ وہ باقی کیبل آپریٹروں کی تمام غلط فہمیاں دور کر دی ہیں عائشہ منظور وٹو نے کہا کہ کیبل آپریٹروں نے ایک سو ستارہ چینلز کی منظوری لے رکھی ہے پیمرانے کبھی کسی چینل کو دبائو میں نہیں ڈالاکہ فلاں چینل کو فلاں نمبر پر چلایا جائے اور نہ ہی کسی کیبل آپریٹرز پر دبائو کی کوشش کی ہے انہوں نے کہا کہ پوری قوم کو بھارتی چینلز کا بائیکاٹ کرنا چاہئے۔

تاریخ اشاعت : منگل 17 اپریل 2018

Share On Whatsapp