ملک مسلسل بحرانوں سے گزر رہا ہے، ہمیں ووٹ کی پرچی کی سیاست کو تسلیم کرنا ہو گا ،

, فوج سیاسی معاملات میں دخل دے تو ٹکراؤ ہو جاتا ہے، امریکا ایجنڈا سب پر واضح ہے ، سیمینار سے خطاب

اسلام آباد : جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ ملک مسلسل بحرانوں سے گزر رہا ہے، ہمیں ووٹ کی پرچی کی سیاست کو تسلیم کرنا ہو گا ،فوج سیاسی معاملات میں دخل دے تو ٹکراؤ ہو جاتا ہے امریکا ایجنڈا سب پر واضح ہے گزشتہ روز اسلام آباد میں’’ووٹ کو عزت دو ‘‘کے عنوان سے منعقد کی گئی سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے مولانافضل الرحمان نے کہا ہے کہ سیاستدان ووٹ کی طاقت سے فتوحات حاصل کرتے ہیں۔
بندوق اور تلوار سے نہیں۔ فتح کا فیصلہ ووٹ کی پرچی سے کرناہے ۔ ووٹ کی عزت و حرمت پرکسی کو کوئی اختلاف نہیں ووٹ کی پرچی جس کے پاس ہے اسے حکومت کرنے کا حق ہے مگر افسوس کی بات ہے عوام کے ووٹ اور اکثریت کو تسلیم نہیںکیاگیا ۔ انہوں نے کہاہے کہ فوج سے کوئی جھگڑ انہیںہے فوج ملک اور قوم کی اہم ضرورت ہے لیکن جب فوج سیاسی معاملات میںدخل کرے تو ٹکراؤ ہو جاتا ہے ۔ عدلیہ کو بھی سیاسی معاملات سے دور رہنا چاہئے۔ ہم بادشاہتوں آمروں سے جمہوریت کی طرف آیا ہے لہذا ہمیں ہر حال میں جمہوریت کو جاری رکھناہوگا ۔ بلوچستان کے منتخب حکومت پرشب خون مارا گیا۔ انہوں نے مزید کہا ہے کہ ہم امریکی تصور سے بالکل بھی غافل نہیں ہیں امریکہ کا ایجنڈا واضح ہے ۔

تاریخ اشاعت : منگل 17 اپریل 2018

Share On Whatsapp