نیب لاہور نے شریف خاندان کے ملکیتی شریف میڈیکل سٹی سے متعلقہ ریکارڈ طلب کرلیا

لاہور : نیب لاہور نے شریف خاندان کے ملکیتی شریف میڈیکل سٹی سے متعلقہ ریکارڈ طلب کرلیا ہے اس سلسلے میں نیب لاہور نے سیکرٹری لوکل گورنمنٹ کو ایک باقاعدہ مراسلہ بھی جاری کر دیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ وہ ان سوالات کی مکمل تفصیلات فراہم کریں کہ شریف میڈیکل سٹی کی تعمیر کا نقشہ کیسے منظور کیا گیا اور کس کے دبائو میں منظور کیا گیا اس مد میں سرکاری خزانے میں کتنی فیس جمع کروائی گئی اور شریف میڈیکل سٹی کی تعمیر کیلئے این او سی کس کے دستخطوں سے جاری کیا گیا ہے۔

تاریخ اشاعت : منگل 17 اپریل 2018

Share On Whatsapp