سپریم کورٹ نے پاناما کیس میں شریف خاندان کی وکالت کرنے والے سینئر وکیل سلمان اکرم راجہ کا لائسنس معطل کردیا

اسلام آباد : سپریم کورٹ نے پاناما کیس میں شریف خاندان کی وکالت کرنے والے سینئر وکیل سلمان اکرم راجہ کا لائسنس معطل کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کی جانب سے نواز شریف اور مریم نواز کی تقاریر پر پابندی کے حوالے سے چلنے والی غلط خبروں پر شدید برہمی کا اظہار کیا ہے۔ اس حوالے سے منگل کے روز سپریم کورٹ میں ہونے والی سماعت کے دوران چیف جسٹس ثاقب نثارنے پیمرا کے وکیل سلمان اکرم راجہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ کو نوٹس جاری کریں گے اور لائسنس معطل کرتے ہیں ،ْ آپ کس طرح پیمرا کی طرف سے پیش ہوئے۔
چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ کیا آپ کا پیمرا کی طرف سے پیش ہونا مفادات کا ٹکراؤ نہیں، جس پر وکیل سلمان اکرم راجا نے کہا کہ پیمرا کی طرف سے کافی عرصے سے پیش ہورہا ہوں۔ چیف جسٹس نے سوال کیا (ن) لیگ کی طرف سے بھی آپ پیش ہوئے، ٹی وی پر آپ کمنٹس کرتے ہیں، جس پر وکیل نے کہا کہ عدالت سے معافی چاہتا ہوں اور اپنا وکالت نامہ واپس لے لیتا ہوں۔ چیف جسٹس نے کہا کہ بنیادی حقوق کو کم نہیں کریں گے۔

تاریخ اشاعت : منگل 17 اپریل 2018

Share On Whatsapp