نیب نے ایک اور وفاقی وزیر کیخلاف تحقیقات کا آغاز کردیا، عدم تعاون کی صورت میں گرفتار کیے جانے کا امکان

اسلام آباد : نیب نے ایک اور وفاقی وزیر کیخلاف تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق نیب کی جانب سے وفاقی وزیر طارق فضل چوہدری کیخلاف مبینہ کرپشن کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ طارق فضل چوہدری پر وزارت کیڈ میں اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے کرپشن کیے جانے کے الزامات ہیں۔ نیب راولپنڈی نے طارق فضل چوہدری کیخلاف 7 انکوائریاں شروع کر دی ہیں۔ جبکہ عدم تعاون کی صورت میں طارق فضل چوہدری کو گرفتار بھی کیے جانے کا امکان ہے۔ طارق فضل چوہدری کیخلاف شروع ہونے والی انکوائریوں کی نگرانی پاناما جے آئی ٹی کے رکن اور نیب راولپنڈی کے ڈی جی عرفان منگی کر رہے ہیں۔

تاریخ اشاعت : منگل 17 اپریل 2018

Share On Whatsapp