اعصام الحق کو مونٹی کارلو کے پہلے رائونڈ میں شکست

مونٹی کارلو : پاکستان کے نامور ٹینس سٹار اعصام الحق قریشی مونٹی کارلو ماسٹرز مینز ڈبلز مقابلوں کے پہلے رائونڈ میں ہی شکست کے بعد ایونٹ سے باہر ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق مونٹی کارلو میں جاری مینز ڈبلز مقابلوںکے پہلے رائونڈ میں پاکستان کے اعصام الحق قریشی اور ان کے بوسنین پارٹنر دمیر دمہر کو یوروگوئے کے پیبلو کوایوس اور سپین کے مارسیل گرینولرز کے ہاتھوں 6-2 ، 3-6 اور 10-6 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا

تاریخ اشاعت : منگل 17 اپریل 2018

Share On Whatsapp