آصف زرداری سے یوسف رضاگیلانی کی ملاقات ،

, ملک کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

اسلام آباد : سابق صدرپاکستان اور پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرین صدر آصف علی زرداری سے سابق وزیراعظم سید یوسف رضاگیلانی نے زرداری ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات کی۔ملاقات میں ملک کی سیاسی صورتحال خاص طور آئندہ انتخابات کی تیاری کے سلسلے میں تفصیل کے ساتھ تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات کے دوران پارٹی کے صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ جنوبی پنجاب کو صوبہ بنانے کے حوالے سے پارٹی کا موقف بالکل واضع ہے۔ جنوبی پنجاب کے عوام کا صوبہ ان کا حق ہے۔ آصف علی زرداری نے کہا کہ جنوبی پنجاب کے عوام بیشمار مشکلات کے شکار ہیں۔ پیپلز پارٹی انتخابات جیت کر جنوبی پنجاب کو صوبہ کا درجہ دیکر وہاں کے عوام کو درپیش مشکلات کا خاتمہ کریگی۔

تاریخ اشاعت : منگل 17 اپریل 2018

Share On Whatsapp