جنگی جنون میں مبتلا بھارت کے لڑاکا طیاروں نے پاکستان کی سرحد کے قریب مشقوں کے دوران گزشتہ 72 گھنٹوں میں 5 ہزار پروازیں

نئی دہلی : جنگی جنون میں مبتلا بھارت کے لڑاکا طیاروں نے پاکستان کی سرحد کے قریب مشقوں کے دوران گزشتہ 72 گھنٹوں میں 5 ہزار پروازیں کی ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت نے مغرب میں پاکستانی سرحد کے قریب بڑی جنگی مشقیں کی ہیں ،ْ ان مشقوں میں 3 دن کے دوران جنگی طیاروں نے 5 ہزار پروازیں کی ہیں، مشقوں میں 1150 فائٹرز، ایئرکرافٹس، ہیلی کاپٹر، ڈرونز، ایئرڈیفنس میزائل حصہ لے رہے ہیں ،ْ 87-1986 کے بعد یہ اپنی نوعیت کی سب سے بڑی مشقیں ہیں۔
بھارتی فضائیہ کے سربراہ ایئرچیف مارشل بریندرسنگھ دھنوا نے کہا کہ جنگی مشقیں کسی ملک کے خلاف نہیں بلکہ مشقوں کا مقصد حقیقی جنگ کی صورت میں اپنی آپریشنل صلاحیتوں کو جانچنا ہے۔پاکستانی سرحد کے قریب مشقوں کے بعد اب طیاروں کا رخ مشرق میں چین کی سرحد کی جانب موڑ دیا گیا ہے جہاں بھارتی بحریہ اور فضائیہ جنگی مشقیں کریں گی۔

تاریخ اشاعت : منگل 17 اپریل 2018

Share On Whatsapp