وفاقی کابینہ نے آئندہ مالی سال کے لیے بجٹ سٹرٹیجی پیپرز کی منظوری دیدی

, پائیدار آمدن اور سرمایہ کی نقل وحمل سے قرضوں سے نجات ملے گی ،ْوزیر اعظم شاہد خاقان عباسی

اسلام آباد : وفاقی کابینہ نے آئندہ مالی سال کے لیے بجٹ سٹرٹیجی پیپرز کی منظوری دیدی جبکہ وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ پائیدار آمدن اور سرمایہ کی نقل وحمل سے قرضوں سے نجات ملے گی۔ وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کے زیرِ صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں بجٹ سٹریٹجی پیپرز کی منظوری دی گئی ،ْ کابینہ کو سیکرٹری خزانہ نے بجٹ کے حوالے سے بریفنگ دی۔
کابینہ کو بتایا گیا کہ بجٹ پائیدار ترقی، مالی استحکام، ادائیگیوں کے توازن اور قرضوں کی واپسی کے نکات پر مشتمل ہے ،ْ ٹیکس شرح میں کمی، دائرہ کار بڑھانے، رئیل سٹیٹ اصلاحات، مقامی ایمنسٹی اور کرنسی کے تبادلے کی شرح کو موثر بنایا جائیگا۔ان اقدامات کو حال ہی میں اعلان کی گئی معاشی اصلاحات کے پیکج میں شامل کیا جائے گا۔ ان اصلاحات سے آمدن میں اضافہ اور خسارہ میں کمی ہونے کا امکان ہے ،ْاس موقع پر وزیرِ اعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ پائیدار آمدن اور سرمایہ کی نقل وحمل سے قرضوں سے نجات ملے گی۔

تاریخ اشاعت : منگل 17 اپریل 2018

Share On Whatsapp