جامعات اعلی تحقیق وتخصیص کے شعبوں پرتوجہ دے،گورنر خیبر پختونخوا

پشاور : گورنرخیبرپختونخواانجینئراقبال ظفرجھگڑا نے کہاہے کہ جامعات اعلی تحقیق وتخصیص کے شعبوں پرتوجہ دے ا ورایسے محققین پیدا کریں جو جدید دور کے تقاضوں کے مطابق اپنے اپنے متعلقہ شعبوں میں ملک وقوم کی ر ہنمائی کرسکیں۔ وہ منگل کے روز گورنرہاؤس پشاورمیں عبدالولی خان یونیورسٹی مردان کی سینیٹ کے اجلاس سے خطاب کررہے تھے۔ اجلاس میں صوبائی وزیر برائے اعلی تعلیم مشتاق احمدغنی، سیکرٹری ہائیرایجوکیشن،یونیورسٹی کے وائس چانسلر ،سینٹ کے ارکان ،پرنسپل سیکرٹری برائے گورنرمنیراعظم اوردیگر متعلقہ حکام موجودتھے۔
یونیورسٹی کے وائس چانسلرنے اجلاس کو یونیورسٹی کی کارکردگی کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ اجلاس میں یونیورسٹی کے سالانہ بجٹ برائے سال 2017-18 اور2018-2019 کی منظوری دی گئی۔ گورنر نے یونیورسٹی انتظامیہ کوہدایت کی کہ وہ یونیورسٹی کے خسارے کم سے کم کریں اور اپنے وسائل بڑھانے کیلئے اقدامات کریں۔

تاریخ اشاعت : منگل 17 اپریل 2018

Share On Whatsapp