سندھ اسمبلی ،سپیکر کی تنبیہ کام نہ آسکی ،اجلاس پونے 2گھنٹے کی تاخیر سے شروع ہوا

ْکراچی : اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کی تنبیہ بھی کام نہ آسکی سندھ اسمبلی کا اجلاس منگل کو بھی روایتی تاخیر سے شروع ہوا اجلاس دس بجے کے مقررہ وقت کے بجائے پونے دو گھنٹے تاخیر سے اسپیکر آغا سراج درانی کی صدارت میں شروع ہوا واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے اجلاس مسلسل تاخیر سے شروع ہونے پر اسپیکر سندھ اسمبلی نے حزب اقتدار اور حزب اختلاف کے اراکین کی تنبیہ کی تھی اور تمام پارلیمانی جماعتوں کے لیڈرز کو اجلاس میں بروقت شرکت کی ہدایت کی تھی ۔
سپیکر کا کہنا تھا کہ ارکان اجلاس میں بروقت شریک ہوں بصورت دیگر میں اجلاس برخاست کردیا کرونگا پارلیمانی جماعتوں کے اراکین کی مشاورت سے اسمبلی کا اجلاس ساڑھے دس بجے شروع کرنے پر اتفاق ہوا تھا تاہم دوسرے ہی روز اجلاس دوبارہ تاخیر سے شروع ہوا جس ہر بعض اراکین نے برہمی کا اظہار کیا ہے۔

تاریخ اشاعت : منگل 17 اپریل 2018

Share On Whatsapp