لاہور سے نارووال جانے والی فیض احمد فیض ایکسپریس ٹرین کی دو بوگیاں شاہدرہ ریلوے سٹیشن کے قریب پٹری سے اتر گئیں

لاہور : لاہور سے نارووال کے لیے روانہ ہونے والی فیض احمد فیض ایکسپریس ٹرین کی دو بوگیاں شاہدرہ ریلوے سٹیشن کے قریب پٹری سے اتر گئیں، حادثے میں تین مسافر زخمی۔تفصیلات کے مطابق لاہور سے روانہ ہونے والی فیض احمد فیض ایکسپریس ٹرین کی دو بوگیاں شاہدرہ ریلوے سٹیشن کے قریب پٹری سے اتر گئیں تاہم ٹرین ڈرائیور کے بروقت بریک لگانے کی وجہ سے ٹرین میں سوار تین مسافروں کو معمولی چوٹیں لگیںذرائع کے مطابق ریلوے کے متعلقہ عملے نے موقع پر پہنچ کر جیک کے ذریعے اترنے والی دو بوگیوں کو ٹریک پر لا کر متاثر ہونے والے ڈبوں کو لاہور بھیج دیا جبکہ باقی بوگیوں میں مسافروں کو روانہ کر دیا گی

تاریخ اشاعت : منگل 17 اپریل 2018

Share On Whatsapp