وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف سے وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کی ملاقات

, جب اقتدار سنبھالا تو ملک بے شمار مسائل کا شکار تھا، 2018 کا پاکستان ماضی کے مقابلے میں زیادہ محفوظ پر امن اور روشن ہے‘شہبا زشر یف

لاہور : وزیر اعلی پنجاب میاں محمد شہباز شریف سے وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کی ملاقات جبکہ وزیر اعلی شہبا زشریف نے کہا ہے کہ جب اقتدار سنبھالا تو ملک بے شمار مسائل کا شکار تھا، 2018 کا پاکستان ماضی کے مقابلے میں زیادہ محفوظ پر امن اور روشن ہے۔تفصیلات کے مطابق ماڈل ٹا ئون میںوزیر اعلی پنجاب میاں محمد شہباز شریف سے وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے ملاقات کی، جس میں باہمی دلچسپی کے امور، ترقیاتی منصوبوں سی پیک اور سیاسی امور پر تبادلہ کیا گیا ۔
اس موقع پر وزیر اعلی پنجاب نے کہا کہ مسلم لیگ نون کی حکومت کی چیلنجز سے نمٹنے کی کاوشیں رنگ لائی ہیں، سی پیک نے پاکستان کی معیشت کو نئی طاقت دی ہے اور سی پیک کے منصوبے گیم چینجر ثابت ہوئے ہیں شہباز شریف نے کہا کہ سی پیک کے تحت چین کی اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری(ن)لیگ کی قیادت پر چینی قیادت کے بھرپور اعتماد کا اظہار ہے جبکہ سی پیک نے معاشی ترقی کے نئے دریچے کھولے ہیں

تاریخ اشاعت : منگل 17 اپریل 2018

Share On Whatsapp