نگران وزیراعظم کے ناموں کے حوالے سے خورشید شاہ کا بیان حیران کن ہے‘ تحریک انصاف اس حوالے سے کسی نتیجے پر پہنچے گی تو باضابطہ طور پر خورشید شاہ کو آگاہ کرے گی‘

, اخبار میں چھپنے والی خبر پر خورشید شاہ کا انتہائی نوعیت کا بیان حیرت کا باعث ہے‘ نگران وزیراعظم کی تقرری اہم مرحلہ ہے جسے مشاورت سے طے کیا جانا لازم ہے‘ میڈیا رپورٹس کی بجائے باہم روابط پر مکمل انحصار مناسب اور نتیجہ خیز ہوگا , پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری اطلاعات فواد چوہدری کا اپوزیش لیڈر خورشید شاہ کے بیان پر ردعمل

اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ نگران وزیراعظم کے ناموں کے حوالے سے خورشید شاہ کا بیان حیران کن ہے‘ تحریک انصاف اس حوالے سے کسی نتیجے پر پہنچے گی تو باضابطہ طور پر خورشید شاہ کو آگاہ کرے گی‘ اخبار میں چھپنے والی خبر پر خورشید شاہ کا انتہائی نوعیت کا بیان حیرت کا باعث ہے‘ نگران وزیراعظم کی تقرری اہم مرحلہ ہے جسے مشاورت سے طے کیا جانا لازم ہے‘ میڈیا رپورٹس کی بجائے باہم روابط پر مکمل انحصار مناسب اور نتیجہ خیز ہوگا۔
منگل کو فواد چوہدری نے خورشید شاہ کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ نگران وزیراعظم کے ناموں کے حوالے سے خورشید شاہ کا بیان حیران کن ہے۔ خورشید شاہ کی جانب سے بلا تحقیق تحریک انصاف کے ناموں کے اجراء کا الزام باعث تعجب ہے تحریک انصاف نے باضابطہ طور پر نام جاری کئے اور نہ ہی اس بارے میں کوئی بیان جاری کیا۔ اخبار میں چھپنے والی خبر کی بنیاد پر انتہائی نوعیت کا بیان یقیناً حیرت کا باعث ہے۔
تحریک انصاف کی جانب سے شاہ محمود قریشی خورشید شاہ سے رابطے کے ذمہ دار ہیں۔ اچھا ہوتا خورشید شاہ بیان داغنے سے پہلے کم از کم شاہ محمود قریشی سے تصدیق کرلیتے۔ قائد حزب اختلاف اہم منصب ہے لاابال پن کا متحمل نہیں ہوسکتا۔ انہوں نے کہا کہ نگران وزیراعظم کی تقرری اہم مرحلہ ہے جسے مشاورت سے طے کیا جانا لازم ہے۔ تحریک انصاف اس حوالے سے نتیجے پر پہنچے گی تو باضابطہ طور پر خورشید شاہ کو آگاہ کرے گی۔ میڈیا رپورٹس کی بجائے باہم روابط پر مکمل انحصار مناسب اور نتیجہ خیز ہوگا۔

تاریخ اشاعت : منگل 17 اپریل 2018

Share On Whatsapp