پروین آغا نے پاکستان ریلوے کو بہتر بنانے کے لئے اہم کردار ادا کیا، وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق

اسلام آباد ۔ : وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے وفاقی سیکرٹری اور چیئرپرسن ریلوے پروین آغا کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے پاکستان ریلوے کو بہتر بنانے کے لئے اہم کردار ادا کیا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سیکرٹری ریلوے پروین آغا کی ریٹائرمنٹ کے حوالے سے منعقدہ تقریب میں کیا۔ پروین آغا نے 1981ء میں سول سروس میں شمولیت کے بعد مختلف شعبوں میں اپنی خدمات سرانجام دیں۔ 2014ء میں پاکستان ریلوے میں تعیناتی کے بعد پروین آغا نے ریلوے کی بحالی اور اسے جدید خطوط پر استوار کرنے کے لئے اہم کردار ادا کیا اور مسافروں کی سہولت کے لئے متعدد اقدامات اٹھائے۔

تاریخ اشاعت : منگل 17 اپریل 2018

Share On Whatsapp