منگھوپیر میں بچی سے زیادتی کا واقعہ، آئی جی سندھ نے ڈی آئی جی ویسٹ سے انکوائری رپورٹ طلب کر لی

کراچی ۔ : آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے منگوپیر سے بچی کی مبینہ نعش ملنے اور لواحقین کے احتجاج کے حوالے سے میڈیا رپورٹس پر نوٹس لیتے ہوئے ڈی آئی جی ویسٹ سے تفصیلی انکوائری رپورٹ طلب کرلی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مقتولہ بچی کے لواحقین کو اعتماد میں لیا جائے، علاوہ ازیں کرائم سین سے ملنے والے شواہد اور ورثاء کے بیانات کی روشنی میں تفتیش کو مؤثر بناتے ہوئے واردات میں ملوث ملزمان کی جلد سے جلد گرفتاری کو بھی یقینی بنایا جائے۔

تاریخ اشاعت : منگل 17 اپریل 2018

Share On Whatsapp