کردارکوڈیمانڈ کے مطابق کرنیوالا ہی ورسٹائل فنکارہوتاہے‘ حیا سہگل

لاہور : اداکارہ وماڈل حیا سہگل نے کہا ہے کہ بطور فنکار جو اپنے کام سے انصاف نہیں کرتے ان کی منزل کچھ ہی عرصہ بعد ختم ہوجاتی ہے اوروہ فن کی لمبی ریس سے باہرہوجاتے ہیں۔میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے حیا سہگل نے کہا کہ میرے نزدیک ایک طرف تو کردارکی ڈیمانڈ کوانتہائی محنت، لگن اور ایمانداری کے ساتھ پورا کرنے والا ہی ورسٹائل فنکارمانا جاتا ہے اوردوسری جانب یہی انداز اسے دوسرے فنکاروں سے منفرد بھی بناتا ہے۔
یہی وجہ ہے کہ میں نے اسٹارز کے پیچھے بھاگنے سے بہتر سمجھا کہ اپنی فنکارانہ صلاحیتوں کے ذریعہ اپنی خود کی پہچان بنا ?ں۔اداکارہ نے مزید کہا کہ میں نے پاکستان میں ٹی وی انڈسٹری کیلئے بہت سے اہم کردارنبھائے ہیں اورمزید پروجیکٹس میں بھی کام کررہی ہوں لیکن میری اصل منزل بڑی اسکرین ہی ہے۔

تاریخ اشاعت : منگل 17 اپریل 2018

Share On Whatsapp