ماہرہ خان کے ہندی گانے ’’جہاں میں جاتی ہوں ‘‘ پر چہرے کے تاثرات نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی

ممبئی ۔ : پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کے راج کپور پر فلمائے گئے گانے ’’جہاں میں جاتی ہوں ‘‘ پر چہرے کے تاثرات نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان نے اداکار رنبیر کپور کے دادا اور اداکار راج کپور پر فلمائے گئے گانے ’’جہاں میں جاتی ہوں ‘‘ کی یاد تازہ کرتے ہوئے وڈیو انسٹاگرام پر شیئر کی ہے جس میں اداکارہ ماہرہ خان اپنے سیلبرٹی میک اپ آرٹسٹ عدنان انصاری کے ساتھ پرفارم کیا ہے جبکہ ماہرہ خان کی گانے پر لپ سنگ اور چہرے کے تاثرات کو سوشل میڈیا پر بے حد سراہا جارہا ہے۔

تاریخ اشاعت : منگل 17 اپریل 2018

Share On Whatsapp