سنیل گروور ہدایتکار وشال بھردواج کی فلم ’’چوڑیاں ‘‘ کا حصہ بن گئے

ممبئی ۔ : بھارتی کامیڈی اداکار سنیل گروور ہدایتکار وشال بھردواج کی فلم ’’چوڑیاں ‘‘ میں جلوہ گر ہوں گے۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اس سلسلے میں ہدایتکار وشال بھردواج کا کہنا ہے کہ وہ اداکار سنیل گروور اور وجے ریاض کے فلم ’’چوڑیاں کا حصہ بننے پر بے حد خوش ہیں، فلم میں سنیل گروور اور وجے ریاض مرکزی کردار ادا کریں گے جبکہ ان کے ساتھ اداکارہ ثانیہ ملہوترا اور رادھیکا مادان مرکزی کردار ادا کریں گی۔ انہوں نے کہا کہ فلم کی کہانی 2 حصوں پر مشتمل ہے جس میں 2 لڑکیوں کی شادی سے پہلے اور شادی کے بعد ان کی زندگیوں آنے والی تبدیلیوں کو دکھایا جائے گا۔

تاریخ اشاعت : منگل 17 اپریل 2018

Share On Whatsapp