ادیتی رائو حیدری کو فلم ’’بھومی‘‘ میں بہترین اداکاری پر ’’دادا صاحب پھالکے ایوارڈ‘‘ دیا جائے گا

ممبئی ۔ : بالی وڈ اداکارہ ادیتی رائو حیدری کو فلم ’’بھومی‘‘ میں بہترین اداکاری پر ’’دادا صاحب پھالکے ایوارڈ‘‘ سے نوازا جائے گا۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق ادیتی رائو حیدری کی ھال ہی میں فلم ’’بھومی‘‘ ریلیز ہوئی جس میں انہوں نے مرکزی کردار ادا کیا، اداکارہ کو فلم میں بہترین پرفارمنس پر ’’دادا صاحب پھالکے ایوارڈ‘‘ سے نوازا جائے گا، ایوارڈ کی تقریب 21اپریل کو ممبئی کے انڈریوز آڈیٹوریم میں منعقد کی جائے گی۔

تاریخ اشاعت : منگل 17 اپریل 2018

Share On Whatsapp