
اننیا پانڈے کا اپنے مداحوں کے لئے ویڈیو پیغام جاری
ممبئی ۔ : بالی وڈ اداکار چنکی پانڈے کی بیٹی اور فلم ’’سٹوڈنٹس آف دی ایئر 2 ‘‘ سے فلمی کیریئر کا آغاز کرنے والی اداکارہ اننیا پانڈے نے اپنے مداحوں کے لئے ویڈیو پیغام جاری کر دیا۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکارہ اننیا پانڈے نے انسٹاگرام پرجاری کردہ وڈیو پیغام میں اپنی فلم ’’سٹوڈنٹس آف دی ایئر‘‘ کے پوسٹر کو پسند کرنے پر اپنے مداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ آپ کی محبت اور حوصلہ افزائی میرے لئے بہت اہمیت رکھتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ انہیں فلم کا حصہ بننے پر بے حد خوشی ہے اور اس کے لئے بے حد پرجوش ہیں۔ اننیا پانڈے ہدایتکار پونیت ملہوترا کی فلم ’’سٹوڈنٹس آف دی ایئر 2 ‘‘ میں اداکار ٹائیگر شروف اور تارا ستریہ کے ساتھ دکھائی دیں گی۔ فلم رواں سال 23 نومبر کو ریلیز کی جائے گی۔
تاریخ اشاعت : منگل 17 اپریل 2018