بھومیکا چاولہ نے تامل اور تلگو زبان میں بننے والی فلم ’’یوٹرن‘‘ کی عکسبندی شروع کر دی

ممبئی ۔ : بالی وڈ اداکارہ بھومیکا چاولہ نے تامل اور تلگو زبان میں بننے والی فلم ’’یوٹرن‘‘ کی عکسبندی شروع کر دی۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکار سلمان خان کی فلم ’’تیرے نام ‘‘ سے شہرت حاصل کرنے والی اداکارہ بھومیکا چاولہ نے کناڈا فلم ’’یوٹرن ‘‘ کے تامل اور تلگو کی ریمیک فلم’’یو ٹرن‘‘ کی عکسبندی شروع کر دی ہے، فلم میں اداکارہ بھومیکا چاولہ، سمانتھا اکھینینی، راہول رویندرن، آدی پینی سیٹھی اور نارائن شامل ہیں۔ فلم کی عکسبندی مئی تک مکمل کی جائے گی۔

تاریخ اشاعت : منگل 17 اپریل 2018

Share On Whatsapp