جھانوی کپور کی پہلی فلم ’’دھڑک‘‘ کی عکسبندی مکمل

ممبئی ۔ : بالی وڈ اداکار جھانوی کپور اور ایشاکھتر نے فلم ’’دھڑک‘‘ کی عکسبندی مکمل کر لی۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق کرن جوہر کی پروڈکشن فلم ’’دھڑک‘‘ کی عکسبندی گزشتہ سال یکم دسمبر سے شروع ہوئی جو 17اپریل کو مکمل کر لی گئی ہے، فلم کے ہدایتکار شاشنک ہیں۔ فلم ’’دھڑک‘‘ سے ہی آنجہانی اداکارہ سری دیوی کی بڑی بیٹی جھانوی کپور نے فلمیی دنیا میں قدم رکھا۔ فلم20جولائی کو نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔

تاریخ اشاعت : منگل 17 اپریل 2018

Share On Whatsapp