پاکستانی فلم’’ تیفہ ان ٹرابل‘‘ 20 جولائی کو سینما گھروں کی زینت بنے گی

فلم کے مناظر پاکستانی شہر لاہور اور پولینڈ کیدارالحکومت وارسا میں عکس بند کیے گئے ہیں

کراچی : رومانس، ایکشن اور کامیڈی سے بھر پور پاکستانی فلم’’ تیفہ ان ٹرابل‘‘20 جولائی کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔فلم میں ہدایت کاری کے فرائض نئے ہدایت کار احسن رحیم نے ادا کیئے ہیں جو اس سے قبل مختلف ویڈیوز اور ٹیلی ویژن کے اشتہارات میں ہدایتکار کے طور پر کام کر چکے ہیں۔فلم میں مرکزی کردار گلوکار اعلی ظفر اور مایہ علی ادا کر رہے ہیں، جو پاکستانی فلم انڈسٹری میں اپنا ڈیبیو دیں گے۔
فلم تیفہ ان ٹرابل پر کام کا آغاز2016ء میں کیا گیا تھا جب علی ظفر اور احسن رحیم نے فلم نے کہانی لکھنے کا آغاز کیا۔فلم کے مناظر پاکستانی شہر لاہور اور پولینڈ کیدارالحکومت وارسا میں عکس بند کیے گئے ہیں۔فلم تیفہ ان ٹرابل کی موسیقی کی دھنیں علی ظفر نے اپنے بھائی دانیاں ظفر کے ساتھ مل کر ترتیب دی ہیں۔

تاریخ اشاعت : منگل 17 اپریل 2018

Share On Whatsapp