فلم ’’راضی‘‘ کا نیا پوسٹر جاری

ممبئی ۔ : بالی وڈ اداکارہ عالیہ بھٹ کی فلم ’’راضی‘‘ کا نیا پوسٹر جاری کر دیا گیا ہے۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق بالی وڈ ہدایتکارہ میگھناگلزار نے فلم’’راضی‘‘ کا نیا پوسٹر جاری کر دیا ہے، پوسٹر میں عالیہ بھٹ ، وکی کوشل، راجیت کپور، شیشیر شرما، جے دیپ اہلواتاپنے کرداروں والے حلیوں میں دکھائی دے رہے ہیں ۔ فلم میں عالیہ ایک کشمیری لڑکی کا جبکہ وکی کوشل پاکستانی آرمی آفیسرکا کردار ادا کر رہے ہیں، دونوں شادی کرتے ہیںلیکن عالیہ پاکستان میںبطور بھارتی جاسوس کام کرتی ہیں۔فلم کی کہانی ہریندر سیکا کے ناول’’کالنگ سہمٹ‘‘ سے ماخوذ ہے ، فلم11مئی کو نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔

تاریخ اشاعت : منگل 17 اپریل 2018

Share On Whatsapp