معروف قوال عزیز میاں کی 76 ویں سالگرہ منائی گئی

اسلام آباد ۔ : معروف قوال عزیز میاں کی 76 ویں سالگرہ منگل کو منائی گئی۔ عزیز میاں پاکستان کے چند مقبول ترین قوالوں میں سے ہیں۔ ان کی پیدائش بھارت کے شہر دہلی میں ہوئی۔ عزیز میاں کا شمار قدر روایتی قوالوں میں ہوتا تھا۔ ان کی آواز بارعب اور طاقتور تھی لیکن ان کی کامیابی کا راز صرف ان کی آواز نہیں تھی۔ عزیز میاں نہ صرف ایک عظیم قوال تھے بلکہ ایک عظیم فلسفی بھی تھے جو اکثر اپنے لئے شاعری خود کرتے تھے۔
عزیز میاں نے پنجاب یونیورسٹی لاہور سے اردو اور عربی میں ایم اے کیا تھا۔ ان کا اصل نام عبد العزیز تھا۔ ’’میاں‘‘ ان کا تکیہ کلام تھا جو وہ اکثر اپنی قوالیوں میں بھی استعمال کرتے تھے اور یہ میاں تکیہ کلام بعد میں ان کے نام کا حصہ بن گیا۔ عزیز میاں کو شاعری پڑھنے میں کچھ ایسی مہارت تھی جو سامعین پر گہرا اثر چھوڑ جاتی تھی۔ ان کی بیشتر قوالیاں دینی رنگ لئے ہوئے تھیں گو کہ انہوں نے رومانی رنگ میں بھی کامیابی حاصل کی تھی۔ عزیز میاں کی مقبول ترین قوالیاں ’’میں شرابی میں شرابی‘‘ یا ’’تیری صورت‘‘ اور ’’الله ہی جانے کون بشر ہے‘‘ شامل ہیں۔ عزیز میاں کا انتقال 6 دسمبر 2000ء کو تہران، ایران میں یرقان کی وجہ سے ہوا۔ عزیز میاں کو ملتان میں دفن کیا گیا۔

تاریخ اشاعت : منگل 17 اپریل 2018

Share On Whatsapp